
اسلام آباد ۔۔۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو کوئی خط نہیں ملا،نہ ہی اسٹیبلشمنٹ کو ایسے کسی بھی خط کو پڑھنے میں کوئی دلچسپی ہے،
سکیورٹی ذرائع کے مطابق میڈیا پر ایک خبر سامنے آئی ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو خط لکھا ہے،بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے کوئی خط نہیں ملا اور نہ ہی ایسے کسی خط کو پڑھنے کی خواہش ہے،تحریک انصاف نے خط لکھنے کے نام پر ایک اور ناکام ڈرامہ کرنے کی کوشش کی ہے،اسٹیبلشمنٹ پہلے ہی واضح کر چکی ہے کہ اگر تحریک انصاف کو کسی بھی معاملے پر بات کرنی ہے تو سیاستدانوں سے کرے،سیکیورٹی ذرائع