
اسلام آباد ۔۔۔ کیا بانی پی ٹی آئی عمران خان نے حقیقت میں آرمی چیف کو خط لکھا ہے ۔۔یہ سوال تو ہر ذہن میں گردش کررہا ہے اور تصدیق کی کوششیں بھی ہورہی ہیں تاہم اب خود چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر بھی کہتے ہیں کہ انہوں نے میں نے اب تک یہ خط پڑھا یا دیکھا نہیں ۔
بیرسٹر گوہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آرمی چیف سے ایک میٹنگ ہوئی تھی جو امن و عامہ پر تھی اس کے سوا کوئی میٹنگ نہیں ہوئی،بانی پی ٹی آئی نے کہا انہوں نے آرمی چیف کو خط لکھا، میں نے اب تک یہ خط پڑھا یا دیکھا نہیں ۔بانی پی ٹی آئی نے خط کے مندرجات خود پڑھ کر سنائے،ان کی طرف سے خط پر رسپانس آتا ہےتو ہم خیرمقدم کریں گے،