
سانحہ نو مئی کے حوالے سے ممکنہ احتجاج کے پیش نظر اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ العمل ۔ اسلام آباد پولیس اسلام آباد میں کسی بھی خلاف قانون بغیر اجازت احتجاج یا ریلی منعقد نہیں کرنے دے گی ۔ اگر کسی نے 9 مئی کو قانون ہاتھ میں لینے کی کوشش کی تو اس سے قانون کے مطابق سختی سے نمٹا جائے گا۔ کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون حرکت میں آئے گا۔