
اسلام آباد ۔۔۔
مقبوضہ جموں وکشمیر کے مزاحمتی رہنما تنویر الاسلام کی والدہ ان کے آبائی علاقہ پالپورہ وسطی ضلع بڈگام میں اس جہان فانی سے کوچ کرگئیں۔مرحومہ ایک نیت سیرت خاتون تھیں ،تحریک آزادی کشمیر کیلئے ان کی دی گئی لازوال قربانیوں کوفراموش نہیں کیا جاسکتا۔
ان خیالات کا اظہار امیر حزب المجاہدین اور متحدہ جہاد کونسل کے چیئرمین سید صلاح الدین احمد نے پریس کے نام جاری اپنے ایک تعزیتی پیغام میں کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ متحدہ جہاد کونسل کے سابق چیئرمین تنویر السلام کی والدہ ماجدہ کی جدائی سے انہیں ذاتی طور پر سخت دلی صدمہ پہنچا ہے تاہم یہ قانون قدرت ہے کہ کہ ہرذی نفس کو موت کا مزہ چکھنا ہے۔ مرحومہ اعلیٰ صفات کی مالکہ تھیں ۔
انہوں نے اپنے جگر گوشے کو تحریک آزادی کیلئے وقف کیا۔مرحومہ کا ایک داماد بھی تحریک آزادی پر قربان ہوچکا ہے۔ مرحومہ نے درندہ صفت بھارتی افواج کے ڈھائے جانے والے ہر ظلم و ستم کو خندہ پیشانی سے برداشت کرتے ہوئے صبر کے دامن کو ہاتھ سے جانے نہیں دیا۔لہذا تحریک آزادی کشمیر کی آبیاری کیلئے دی گئ ان کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھاجائے گا۔ سید صلاح الدین احمد نے مرحومہ کی جنت نشینی اوربلندی درجات کی دعا اور غمزدہ خاندان کیلئے صبر جمیل کی دعا کرتے ہوئے اس یقین کا اظہار کیا کہ اللہ کی راہ میں دی جانے والی یہ قربانیاں ضرور رنگ لائ گئں۔