
اسلام آباد۔۔۔ ابن کریم
پی ایف یو جے کے انتخابات میں رانا عظیم بلامقابلہ صدر منتخب ہوگئے،،، انتخابات کے نتائج کا اعلان انٹرنیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹس کی صدر ڈومینیکا پارڈلی نے کیا۔ اشرف مجید نائب صدر ،شکیل احمد سیکرٹری جنرل ،شاہد چودھری اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل جبکہ رانا طارق ممبر فیڈرل ایگزیکٹو کونسل منتخب ہوگئے۔
انتخابات کے بعد میڈیا کرائسس ان پاکستان سیمینار سے خطاب میں صدر پی ایف یو جے رانا محمد عظیم نے کہا کہ ہم کسی ایسے قانون کو نہیں مانتے،،، جس سے ہماری آئینی آزادی متاثر ہو،،، ملک کے آئین کی بالادستی اور آزادی صحافت کیلئے
کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا،،، انہوں نے پارلیمنٹ کے سامنے دھرنا دینے کا بھی اعلان کیا۔
سینئر صحافی حامد میر کا کہنا تھا کہ پیکا ترمیمی ایکٹ کے تحت اس ملک میں غیر اعلانیہ طور پر مارشل لاء نافذ کر دیا گیا ہے،،، پیکا ترمیمی ایکٹ صرف صحافیوں نہیں،،، بلکہ ہر پاکستانی کیخلاف ہے۔
سیمینار سے سربراہ مجلس وحدت المسلمین سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نے بھی خطاب کیا،،، ان کا کہنا تھا کہ اظہارِ رائے پر کسی بھی پابندی کو نہیں مانتے،،، تحریک میں صحافیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔