
راولپنڈی ۔۔۔
راولپنڈی کے علاقہ جاتلی میں سترہ سالہ لڑکی کے قتل کے مقدمہ میں اہم پیشرفت سامنے آگئی ۔۔ غیرت کے نام پر سگی بھتیجی کو قتل کرنے والا چچا گرفتار کرلیا گیا۔
ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم وسیم نے زہر دے کر بھتیجی نعلین زہرہ کو قتل کیا، ملزمان نے قتل کے بعد نعش کی تدفین کروا دی اور واقعہ کو طبعی موت ظاہر کرنے کی کوشش کی، مقتولہ کی پراسرار وفات کی اطلاع پر سی پی او سید خالد ہمدانی نے نوٹس لیتے ہوئے فوری قانونی کارروائی کا حکم دیا تھا، ایس پی صدر کی زیر نگرانی تحقیقات اور قانونی کاروائی کا اغاز کیا گیا،پولیس کی مدعیت میں واقعہ کا مقدمہ درج کر کے قبر کشائی و پوسٹ مارٹم کروایا گیا،
پولیس کے مطابق واقعہ میں ملوث مرکزی ملزم سے تفتیش کی جا رہی ہے، ملزم کے ساتھیوں اور سہولت کاروں کو بھی گرفتار کیا جائے گا، مقدمہ کی میرٹ پر تفتیش کرتے ہوۓ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جاۓ گا، پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے یہ پیغام دیا گیا ہے کہ راولپنڈی پولیس مظلوم کی وارث ہے، سی پی او سید خالد ہمدانی