
اسلام آباد ۔۔۔ محکمہ موسمیات نے راولپنڈی میں چیمپیئنز ٹرافی کے میچز کے دوران بارش کی پیشگوئی کر دی ہے ۔۔
محکمہ موسمیات کے ڈپٹی ڈائریکٹر فاروق ڈار نے نجی ٹی وی چینل 365 نیوز کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مغربی ہواؤں کا سلسلہ 24 فروری کی شام بلوچستان کے شمالی علاقوں میں داخل ہوگا۔ مغربی ہواؤں کا یہ سلسلہ بتدریج ملک کے بلائی علاقوں کی جانب بڑھے گا، بلائی علاقوں سے یہ سلسلہ اسلام آباد پہنچے گا۔
انہوں نے کہا ہے کہ 25 فروری کو دن کے وقت بارش کے امکانات ہیں، 26 فروری کو بھی بارش کا سلسلہ جاری رہے گا، اور27 فروری کو بھی بارش کے خاصے امکانات موجود ہیں۔ لاہور میں بھی 26 اور 27 فروری کو بارش کے امکانات ہیں،
انہوں نے کہا ہے کہ چیمپئنزٹرافی کے راولپنڈی میں میچز بارش کے باعث متاثر ہوسکتے ہیں، ساڑھے چار مہینے کے طویل خشک موسم کے بعد بارشوں سے بیماریوں میں کمی واقع ہوگی۔
یاد رہے راولپنڈی اسٹیڈیم میں چیمپینز ٹرافی کے تین میچز کھیلے جائیں گے ۔ یہ میچز 24 ، 25 اور 27 فروری کو ہوں گے ۔ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان سب سے اہم میچ 27 تاریخ کو کھیلا جائے گا