
راولپنڈی ۔۔۔۔ مقصود منتظر
خبردار ہوشیار ۔۔۔ جنازوں میں اپنی جیبوں کا خیال رکھیں ۔ شاطر جیب کتروں جنازوں میں بھی واردات ڈالنے لگے ۔ آج ایسا ہی واقعہ کشمیر کے سینئر صحافی اطہر مسعود وانی کے جنازے میں پیش آیا جہاں ایک جیب کترے نے نماز جنازے کے دوران مرحوم کے بیٹے کی جیب سے موبائل اور نقدی نکالی تاہم پچھلی صف میں کھڑے ایک بندے نے چور کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا ۔۔
آواز کشمیر اطہر مسعود وانی جو گزشتہ روز دنیائے فانی سے کوچ کرگئے ۔ آج ان کی نمازہ جنازہ راولپنڈی کے سیٹیلائٹ ٹاون میں ان کے رہائش گاہ کے قریب ایک پبلک پارک میں ادا کی گئی جس میں سیاسی ، سماجی اور صحافت کے شعبے سے وابستہ بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ۔ نمازہ جنازہ ہورہی تھی کہ اس دوران شاہد نامی جیب کترے نے مرحوم کے بیٹے کو تاکتے ہوئے ان کی جیب سے موبائل اور نقدی رقم نکال کی ۔
پچھلی صف میں جنازے میں شریک ایک شخص نے چور کو یہ واردات کرتے ہوئے دیکھا اور انہوں نے اسے ادھر ہی دھر لیا ۔ جنازہ ختم ہوا تو لوگوں نے چور کی درگت بناڈلی ۔ اسے رسی سے باندھ لیا گیا ۔
جیب کترے راولپنڈی کا رہائشی نکلا جس نے اپنا نام شاہد بتایا ۔ دی مائنڈ کے سوال پرچور کا کہنا تھا کہ وہ بے روز گار ہے اور اس کے پانچ بچے ہیں ۔ بیروزگاری کی وجہ سے لوگوں کے جیب کاٹتا ہے ۔