
دی ملیینیم یونیورسٹی کالج اور روٹس ملیینیم اسکولز نے اپنے سابق طلباء کے اعزاز میں ایک شاندار نیٹ ورکنگ اور گالا ڈنر منعقد کیا۔ تقریب میں نمایاں شخصیات، طلباء، اور اسپانسرز نے شرکت کی۔
اس موقع پر ٹی ایم یو سی ایلومنائی ریکگنیشن ایوارڈز بھی دیے گئے، جبکہ اسپانسرز کو خصوصی اعزازات سے نوازا گیا۔ تقریب میں نیٹ ورکنگ سیشن، گالا ڈنر اور ثقافتی قوالی پرفارمنس بھی شامل تھی۔
ڈاکٹر فیصل مشتاق اور دیگر قائدین نے تعلیم کے فروغ اور سابق طلباء کے مضبوط تعلق پر زور دیا۔