
راولپنڈی ۔۔۔۔ پاکستان و آزادکشمیر کھ ممتاز صحافی و کالم نگار اطہر مسعود وانی مرحوم کے بڑے بھائی سابق انجینئر محکمہ برقیات آزاد کشمیر خواجہ ظفر محمود وانی کوشاہ قاف قبرستان میں نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد سپرد خاک کر دیا گیا مرحوم سابق ایڈیشنل چیف سیکرٹری آزاد کشمیر فرحت میر کے برادر نسبتی تھے۔
ظفر محمود وانی کو پیر کے روز اطہر مسعود وانی مرحوم کی تدفین کے بعد دل کا دورہ پڑا تھا جس کے بعد وہ کئی گھنٹے مقامی ہسپتال میں ونٹی لیٹر پر رہنے کے بعد منگل کے روزاللہ کو پیارے ہو گئے تھے ۔ دو دن کے وقفے کے بعد دو سگے بھائیوں کی وفات سے اہل خانہ اور عزیز واقارب غم سے نڈھا ل ہو گئے جبکہ راولپنڈی سٹیلائیٹ ٹائون ایف بلاک سوگ میں ڈوب گیا اور ہرآنکھ اشکبار ہے
نماز جنازہ میں اپوزیشن لیڈر و پی ٹی آئی رہنماء خواجہ فاروق ، وزیر حکومت احمد رضا قادری ، سپریم کورٹ کے جسٹس ریٹائرڈ و سابق چیف الیکشن کمشنر شیخ بشارت، سابق وزیر حکومت سردار فاروق سکندر ، سابق ممبر آزادجموں کشمیر کونسل سردار عبدالخالق وصی ،سابق ڈی آئی جی آزادکشمیر سرداگل فراز خان صدر اے کے این ایس امجد چوہدری سابق صدر زاہد تبسم ، چیف ایگزیکٹو کشمیر لنک اکرم شاہ ، سابق صدر آزاد جموں کشمیر الیکٹرانک میڈیا و سابق پریس سیکرٹری ہمراہ وزیراعظم خواجہ کاشف میر، چیف ایڈیٹر کنٹری نیوز سردار حمید ، صدر ربجا سردار شاہد حمید ، چیف ایڈیٹر روزنامہ نیل فیری نثار کیانی ، چیف ایڈیٹر روزنامہ رہبر سجاد شاہ چیف ایڈیٹر روزنامہ جنت النظیر اعجاز خان ایڈیٹر صدائے چنار اعجاز عباسی ، چیف ایڈیٹر پارلمنٹ ٹائمز جاوید اقبال، ایڈیٹر کشمیر لنک جاوید اقبال ، ایڈیٹر کشمیر پوسٹ محیی الدین ڈار ، ایڈیٹر روزنامہ اگلا قدم ہارون الرشید ،سابق صدر کے جے ایف خاور نواز راجہ ، ممتاز قانون دان عبدالرزاق ایڈووکیٹ کشمیر جرنلسٹس فورم کے صدر عرفان سدوزئی ، سینئر نائب صدر اقبال اعوان جنرل سیکرٹری مقصود منتظر سیکرٹری مالیات سردار عمران اعظم ، عبد العزیز ڈیگو ، پیرزادہ مدثر شفیع ، شہباز لون، سردار اخلاق ، اے آر ساگر ، بشیر عثمانی ، جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے رہنمائوں سلیم ہارون ، رفیق ڈار ، حریت کانفرنس کے رہنمائو ں ،جماعت اسلامی کے رہنمانوراالباری سابق ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنرل فرحت علی میر ،سابق ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات ڈاکٹر محمد آصف آزادکشمیر کے اخبارات کے چیف ایڈیٹرز ، ایڈیٹرز سمیت بیوروکریٹس وکلاء اور ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
آل کشمیر نیوز پیپرز سوسائٹی، کشمیر جرنلسٹس فورم کے جملہ عہدیداران اور ممبران نے المناک خبر پر پسماندگان سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ پاک مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطافرمائے اور انہیں یہ عظیم صدمات برداشت کرنے کی توفیق دے ۔ غم کی اس گھڑی میں اے کے این ایس جملہ متعلقین اور اہل خانہ کے دکھ میں برابر کی شریک ہے ۔