
اسلام آباد ۔۔۔۔
شہباز حکومت نے نئے ارکان میں وزارتین تقسیم کردیں ۔ مسلم لیگ ن کے طلال چوہدری کو وزیر مملکت برائے داخلہ اور نارکوٹکس کا قملمدان دیدیا گیا۔ مختار احمد برتھ کو وزیر مملکت برائے صحت و ریگولیشنز، عون چوہدری کو اوورسیز پاکستانی اور ہیومن ریسورس ڈیویلپمنٹ کا وزیر مملکت بنا دیا گیا۔ مصطفی کمال کو نیشنل ہیلتھ سروسز اینڈ ریگولیشنز ، شزہ فاطمہ کو آئی ٹی کا و ٹیلی کام کی وزارت دے دی گئی ۔ سردار یوسف کو وزرات مذہبی امور ، خالد مگسی کو سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ، حنیف عباسی کو ریلویز اور معین وٹو کو آبی وسائل دیدی گئی۔ جنید انوار چوہدری کو میری ٹائم افئیرز ، علی پرویز ملک کو پیٹرولیم ، اورنگزیب خان کھچی کو نیشنل ہیڑیٹج اینڈ کلچر اور طارق فضل چوہدری کو پارلیمنٹری افئیرز کی وزارت سونپ دی گئی ۔
ملک رشید احمد خان کو وزیر مملکت برائے قومی غذائی تحفظ، عبد الرحمان کانجو کو وزیر مملکت برائے توانائی بنا دیا گیا۔ عقیل ملک وزیر مملکت برائے قانون و انصاف، بلال اظہر کیانی وزیر مملکت برائے ریلویز ، کیسو مل کھیہل داس وزیر مملکت برائے مذہبی امور، عون ثقلین وزیر مملکت برائے اوورسیز پاکستانی ، وجیہا قمر کو وزیر مملکت برائے تعلیم کا قلمدان دے دیا گیا،
مصدق ملک سے پیٹرولیم ڈویژن کا چارج واپس لے لیا گیا۔ وہ اب وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی ہوں گے۔ قیصر شیخ وزارت سرمایہ کاری بورڈ کے وفاقی وزیر ہوں گے۔ عبد العلیم خان سے سرمایہ کاری بورڈ اور نجکاری کے قلمدان واپس لے لئے گئے۔