
سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا کے معاملہ پر پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوگئی۔۔سوشل میڈیا ہینڈلرز،پاک فوج اور ریاستی اداروں سے متعلق پوسٹس پر سخت سوالات کیے گئے۔۔پی ٹی آئی نے پارٹی فنڈز سے متعلق تمام ریکارڈ جے آئی ٹی کو پیش کر دیا۔۔تحریک انصاف کے رہنمائوں کی جے آئی ٹی میں پیشی سے متعلق اندرونی کہانی سامنے آ گئی ۔۔
سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا کا معاملہ۔۔بیرسٹر گوہر، روف حسن شاہ فرمان اور تحریک انصاف کے فنانس ڈیپارٹمنٹ کے دو افراد جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئے۔۔عالیہ حمزہ اور کنول شوذب کی جانب سےان کے وکلاپیش ہوئے۔۔ذرائع کےمطابق پی ٹی آئی قیادت سے سوشل میڈیا ہینڈلرز،پاک فوج اور ریاستی اداروں سے متعلق پوسٹس پر سخت سوالات کیے گئےاور انھیں سوشل میڈیا پر پوسٹس سے متعلق سب کچھ دکھایا گیا۔۔ بیرسٹر گوہر و دیگر سے پارٹی فنانسنگ سے متعلق بھی سوالات پوچھے گئے ۔۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے پارٹی فنڈز سے متعلق تمام ریکارڈ جے آئی ٹی کو پیش کر دیا۔۔بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی نے ڈیڑھ گھنٹے تک پوچھ گچھ کی، ہم تمام اداروں کا احترام کرتے ہیں، کسی بھی ادارے کے ساتھ خلیج نہیں چاہتے، جے آئی ٹی کی جانب سے اٹھائے گئے سوالات پارٹی کے پلیٹ فارم پر ڈسکس کریں گے۔۔سوشل میڈیا پوسٹس سے متعلق سوالات پر بانی تحریک انصاف سے بھی ڈسکس کریں گے۔۔
ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی نے پیش نہ ہونے والے افراد کے خلاف سخت ایکشن لینے کا فیصلہ کیا ہے۔۔ وفاقی حکومت کی قائم کردہ جے آئی ٹی نے 15 رہنماوں کو آج طلب کر رکھا تھا۔۔