
اسلام آباد ۔۔۔ حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے یوم خواتین پر پیغام میں کہا ہے کہ آج خواتین کا دن مناتے ہوئے آنکھوں کے سامنے سے مظلوم ،لاچار کشمیری بہنیں ہیں مقبوضہ کشمیر کی خواتین کو سلام جوآزادی کےلیے سب کچھ قربان کرچکی ہیں ۔ یہی خواتین ہماری ہیرو ہیں اور ان سے ہی قومیں وجود میں آتی ہیں
انہوں نے کہا کہ دنیا آج خواتین کے عالمی دن پر مقبوضہ کشمیر کی خواتین کو نہ بھولے۔ خواتین کے کارناموں کی بات ہو رہی ہے وہیں مقبوضہ کشمیر کی مظلوم عورت بھی توجہ چاہتی ہے۔ ہزاروں خواتین زندگی سے گئیں ،ہزاروں کے سہاگ اجڑ گئے۔لاکھوں کی عزت قربان،بیٹیاں مائیں درندگی کا نشانہ بن گئیں۔ ان خواتین کا بات نہ کرنا عالمی علمبرداروں کے منہ پر طمانچہ ہے ۔ دنیا میں حقوق کے دن تو منائے جاتے ہیں مگر کیا مقبوضہ کشمیر کی خواتین دنیا کا حصہ نہیں ۔