
اسلام آباد ۔۔۔ روف بزمی
آل پارٹیز حریت کانفرنس کی جانب سے خواتین کے عالمی دن پر کشمیری خواتین سے یکجہتی ظاہر کرنے اور خراج تحسین پیش کرنے کیلئے خصوصی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ۔ تقریب میں مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماوں ، وکلاء اور تعلیمی اداروں کے سربراہان نے شرکت کی ۔۔ تقریب میں عالمی میڈیا اور انسانی حقوق کے اداروں سے کشمیر پر توجہ دینے کا مطالبہ کیا گیا ۔
کانفرنس میں کشمیری خواتین پر مظالم کی ڈاکومنٹری پیش کی گئی۔ شرکا کا کہنا تھا کہ تعلیمی اداروں میں عملی آگاہی مہم چلانے کی ضرورت ہے۔ صرف ظاہری نمائش اور فوٹو سیشنز ہی نہیں، حقیقی جدوجہد کی ضرورت ہے ۔ کشمیری خواتین آزادی کی جدوجہد میں مشکلات کے باوجود ثابت قدم رہیں ۔ حکومت کشمیری خواتین کو تعلیمی اور فنی مواقع فراہم کرے،
خواتین شرکاء کا کہنا تھا کہ بھارتی میڈیا حقائق چھپا کر دنیا کے سامنےکشمیر کی اصل صورتحال مسخ کر رہا ہے،کشمیر کی حقیقت اجاگر کرنے کے لیے ڈاکومنٹریز بنانا ہوں گی، آرٹ کے ذریعے ترویج دینا ہو گی، سیاستدان الزامات کے بجائے کشمیر کے مسئلے پر عملی طور پر کام کریں، کشمیری مصنوعات کو عالمی سطح پر متعارف کرایا جائے، اور اسکے ساتھ انکی جدوجہد کی کہانی بھی پیش کی جاے، کشمیری خواتین کی معاشی خودمختاری کے لیے پیشہ ورانہ تعلیم دی جائے۔۔