
اسلام آباد ۔۔۔ عصمت اللہ عقاب
اسلام آباد معروف جیو ٹی وی کے آفس کے باہر روزنامہ جنگ کے ملازمین نے تنخواہوں کی عدم آدائیگی کیخلاف احتجاجی کیمپ لگادیا ۔۔ملازمین تین ماہ کی تنخواہوں سے محروم ہیں ۔
احتجاج کیمپ میں ملازمین نے بینرز بھی آویزاں کردیئے ہیں جب پر ہم خیرات یا زکوات نہیں مانگ رہے ہیں بلکہ اپنا حق مانگ رہے ہیں ۔۔ بینرز پر وفاقی حکومت سے بھی اہم مطالبات کیے گئے ہیں ۔
یونین آف پنجابی جرنلسٹس کے زیر اہتمام اس احتجاجی مظاہرے میں شامل تنخواہوں سے محروم جنگ کے ملازمین سے اظہار یکجہتی کیلئے اسلام آباد اور راولپنڈی کے صحافی بھی آتے جاتے رہتے ہیں ۔
ملازمین کا کہنا ہے کہ مہنگائی کی اس دور میں تنخواہیں نہ ملنا باعث پریشانی اور ادارے کیلئے شرمناک ہے۔
انہونے کہا کہ تین مہینوں سے ہماری تنخواہے بند ہے جس کی وجہ سے معمولات زندگی بری طرح متاثرہوئے ہیں ایک طرف رمضان ہے عید بھی قریب ہے اور ابھی تک ہماری تنخوائیں بند ہیں۔
مظاہرین نے اپنے لگائے ہوئی بینر پر وزیر اعظم پاکستان ، وزارت وطلاعات و نشریات اور چیف جسٹس آف پاکستان کو اپیل لکھی ہے ہمارے تنخوائیں دلوائیں تاکہ روزمرہ معمولات کی حل کی ساتھ ساتھ بچوں کیلئے عید کی تیاریاں بھی کریں