
اسلام آباد ۔۔۔
نقصان پر چلنے والے 1700 یوٹیلیٹی سٹورز بند ہوں گے۔ پرائیویٹ کرنے کے بعد صرف 1500 سٹورز کیلئے سٹاف درکار ہوگا، ایم ڈی یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کیس سینیٹ قائمہ کمیٹی صنعت و پیداوار میں بریفنگ ۔ کہا جب ادارہ پرائیویٹ ہوگا تو ڈیلی ویجز اور کنٹریکٹ ملازمین فارغ ہوجائینگے، ان ملازمین کو کوئی پیکیج نہیں دیا جائے گا
سنیٹر عون عباس کی زیر صدارت قائمہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں ہوا جس میں ایم ڈی یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن نے کہا ہے کہ یوٹیلٹی سٹورز کا ماہانہ خرچہ 1ارب 2کروڑ تھا۔ نقصان میں چلنے والے سٹورز بند کرنے کے بعد ماہانہ خرچہ 52کروڑ روپے رہ گیا ہے، ایک ماہ میں یوٹیلٹی سٹورز بند کرنے سے ماہانہ نقصان 22کروڑ میں کمی أئی ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ یوٹیلیٹی سٹورز حکومت کی نجکاری لسٹ پر ہے، یوٹیلٹی اسٹورڑ کی پراپرٹی کی ابتدائی تخمینہ لگایا گیا ہے، اس وقت یوٹیلٹی سٹورز کے پانچ ہزار ملازمین ریگولر ہیں۔ چھ ہزار کے قریب کنٹریکٹ اور ڈیلی ویجز پر ہیں،مستقل ملازمین کو سرپلس پول میں بھیجاجائے گا، ڈیلی ویجز اور کنٹریکٹ ملازمین کو کوئی پیکیج نہیں دیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ منافع میں نہ چلنے والے 1700یوٹیلیٹی سٹورز بند ہونگے،پرائیویٹ کرنے کے بعد صرف 1500سٹورز کیلئے سٹاف درکار ہوگا،