
اسلام آباد ۔۔
وفاقی کابینہ اراکین کی تنخواہوں میں ایک سو اٹھاسی فیصد تک اضافہ کر دیا گیا۔۔۔وفاقی وزرا، وزرائے مملکت اور مشیران کی تنخواہوں میں 188 فیصد تک اضافہ ۔ کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے سمری کی منظوری دے دی
وفاقی وزراء نے اپنی اور وزرائے مملکت کی تنخواہوں میں اضافے کی سمری منظور کرلی،ذرائع کے مطابق وفاقی وزراء اور وزرائے مملکت کے الاؤنس اور تنخواہوں کے ایکٹ 1975 میں ترمیم منظور کرلی گئی ہے ۔
نئے بل کی منظوری کے بعد وفاقی وزیر، وزیر مملکت اور مشیر کی تنخواہ 5 لاکھ 19 ہزار ہوگی۔ اس سے پہلے وفاقی وزیر کی تنخواہ 2 لاکھ اور وزیر مملکت کی 1 لاکھ 80 ہزار تھی۔ وفاقی وزیر کی تنخواہ میں 159 فیصد جبکہ وزیر مملکت اور مشیر برائے وزیراعظم کی تنخواہوں میں بھی 188 فیصد تک اضافہ کردیا گیا ہے