
بنگلا دیش نے زمبابوے کے خلاف آخری دو ٹی ٹوئنٹی کے لیے شکیب الحسن کو سکواد میں شمولیت کے لیے طلب کر لیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق شکیب الحسن کو ورلڈ کپ کی تیاری کے طور پر میچ کھلائے جا رہےہیں ۔بدھ کو زمبابوے کے خلاف پانچ میچوں کی سیریز کے آخری دو کے لیے آل راؤنڈر شکیب الحسن کو بلایا گیا۔واضع رہے کہ سابق کپتان شکیب نے جولائی 2023 سے کوئی ٹی ٹوئنٹی نہیں کھیلا اور وہ اس سال وزیراعظم شیخ حسینہ کی حکمراں جماعت کے لیے رکن پارلیمنٹ منتخب ہوئے۔