
راولپنڈی۔۔۔ راولپنڈی کے علاقہ دھمیال میں موبائل نہ دینے پر بھائی نے سگے بھائی کو قتل کردیا ۔۔
پولیس کے مطابق دھمیال میں 13سالہ چھوٹے بھائی کو قتل کرنے والے ملزم گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ ملزم اویس نے موبائل نہ دینے پر فائرنگ کرکے چھوٹے بھائی وقاص کو قتل کیا، دھمیال پولیس نے واقعہ کی اطلاع پر فوری مقدمہ درج کیا اور ملزم کو گرفتار کرلیا، ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا،ایس پی صدر محمد نبیل نےح کہا ہے کہ قتل جیسے سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے ۔