
اسلام آباد ۔۔۔ صدر مملکت آصف علی زرداری کے بعد ان کے صاحبزادے اور چیرمین پیپلز پارتی بلاول بھٹو زرداری بھی پانی کے معاملےپر کھل کر سامنے آگئے ۔۔ انہوں نے کہا ہے کہ پانی کے معاملہ ہمارا جینا مرنا ہے۔۔ معاملے پر بھرپور انداز اور مربوط حکمت عملی کے ساتھ تحریک شروع کریں گے
ایوان صدر میں صحافیوں کے ساتھ غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا ہے پانی کا مسئلہ ہماری اولین ترجیح ہے۔ چھ کینالز کا معاملہ ہر فورم پر اٹھا رہے ہیں۔ اس معاملے پر بھرپور انداز اور مربوط حکمت عملی کے ساتھ تحریک شروع کریں گے۔
چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے معاملے پر حکومت کو مزید اتفاق رائے پیدا کرنے کے لئے کام کرنا ہوگا۔ پارلیمانی قومی سلامتی کے بعد خود بلوچستان جا کر امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ دہشتگردی کا خاتمہ ہم سب نے مل کر کرنا ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ ۔پیپلزپارٹی نے آئندہ وفاقی بجٹ کے حوالے تیاریاں شروع کر دی ہیں ۔ سیلاب متاثرین کے فنڈز کی ادائیگی کے لئے وزیراعظم سے رابطے ہیں