
سانپ ویسے تو انسانوں سے دور ہی رہنا چاہتا ہے۔لیکن آج کے دور میں جہاں جنگل کا رقبہ سکڑتا جا رہا ہے اور انسانی بستیاں بڑھتی جا رہی ہیں تو جنگلی حیات کا سانس لینا بھی مشکل ہو رہا ہے،کچھ عرصہ پہلے جو حشرات یا جنگلی جانور آپ کو جنگل میں نظر آتےہیں اب وہ بستیوں میں نظر آتےہیں،ان میں جنگلی حشرات کا قصور نہیں بلکہ آپ کی بستی اس جگہ بنی ہے جہاں کبھی ان کی رہائش گاہ تھی۔
بعض اوقات سانپ کھانے یا پانی کی تلاش میں ہمارے گھروں اور رہائشی علاقوں میں آتے ہیں اور گرمیوں میں دریاؤں، تالابوں یا کنوؤں جیسی ٹھنڈی جگہوں پر دیکھے جا سکتے ہیں۔ ایک تحقیق کے مطابق کچھ پودوں کے پھولوں کی خوشبو سانپوں کو اپنی طرف متوجہ کرتی ہے۔
کیلا
کیلے کا درخت تو کسی جگہ پر بھی اگ سکتا ہے،لیکن اس کے پتے گھنے اور چھاوں بہتر ہونے پر اس کے ارد گرد کا ماحول بہتر رہتا ہے ،گھنی چھاوں کے علاوہ درخت کے گرد نمی کے باعث مینڈکوں اور چوہوں کے لیے بھی بہترین گھر ہیں، جو سانپوں کے پسندیدہ شکار ہیں۔ اس لیے سانپ اس درخت کے قریب رہنا پسند کرتےہیں ۔
دیودار
پائن خاندان سے تعلق رکھنے والا درخت سجاوٹی اعتبار سے تو بہترین ہے ،لیکن چھاوں بھی بہترین مہیاکرتا ہے ،پہاڑی علاقے ہندوستان نیپال اور ہمالیہ رینج میں پایا جاتا ہے ۔اس کے علاوہ اس کی
لکڑی کی الگ خؤشبو ہوتی ہے جو سانپوں ک
و اپنی طرف متوجہ کرتی ہے ،اس لیے کوشش کریں کہ اسے گھر کے صحن میں یا ارد گرد نہ ہی اگائیں ۔
سہ شاخہ
سہ شاخہ جو جانورں کے چارے کے لیے استمعال ہوتا ہے ۔اس کی فصل میں پھلی دار اور پھولدار پودے شامل ہیں جن کی تیس سو سے زائد اقسام ہیں ۔
اس کے پھول شہد کی مکھیوں کا بہترین مسکن ہیں ،جو بدلے میں مینڈکوں اور چوہوں کو اپنی طرف راغب کرتی ہیں ۔
صنوبر
صنوبر جس کا تعلق ایران سے جوڑا جاتا ہے ،سدا بہار درختوں کی نسل سے تعلق رکھتا ہے ،اس کی 20 سے زائد اقسام ہیں ۔گھنے پتوں اور پرندوں کا مسکن ہونے کے باعث سانپ اس پر رہنا پسند کرتےہیں ۔
چمبیلی
بیل دار پودے کی نسل سے آپ واقف تو ہوں گے ،اور اس کی خؤشبو سے تو آپ واقف ہوں گے ہی ۔لیکن شائد اس بات سے واقف نہ ہوں کہ ان پھولوں اور خوشبو کے باعث سانپ اس کی طرف متوجہ ہوتےہیں ۔اس کے علاوہ اس کے نرم اور گھنے پتے اس کے سونے کے لیے بھی بہترین ہوتےہیں ،اگر اس پودے کو آپ نے اگانا ہی ہے تو اسے گھر کی چاردیوارے سے باہرہی رکھیں ۔
ربڑ پلانٹ
ربڑ پلانٹ ایسا پودا جسے اب گملوں اور چھوٹی جگہوں پر بھی رکھا جا سکتا ہے ،اس لیے یہ گھروں کا پسندیدہ پودا بھی ہے ۔لیکن اس چیز سے آگاہی آپ کو دیں کہ یہ سانپوں کے لیے ایک مثالی درخت ہے جو درختوں پر چڑھتے ہیں، پرندوں کا شکار کرتے ہیں اور پرندوں کے گھونسلوں میں انڈے تلاش کرتے ہیں، کیونکہ اس کے سیاہ، مومی گلابی پتے سانپوں کے لیے چھپنا آسان بناتے ہیں۔