
عید کے دوسرے روزبھی شہراقتدار میں لوٹ مارجاری ۔۔ گن پوائنٹ پر شہریوں کو دن دیہاڑے لوٹنے والا گینگ سرگرم رہا ۔۔ ملزمان نے آئی نائن میں شہری سے موبائل چھینا، مزاحمت پرگولی ماری ۔۔ ڈاکوؤں نے موٹرسائیکل کا پیٹرول ختم ہونے پر فیض آباد پل سے موٹرسائیکل چھوڑا ۔ ملزمان بھاگ کر دوسری روڑ سے آنے والی موٹرسائیکل گن پوائنٹ پرچھین کر با آسانی فرارہوگئے ۔۔ ملزمان کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے انجیل نامی شہری کو پمز منتقل کر دیا گیا ۔۔ ترجمان پولیس کا دعوی ہے کہ پولیس کی فائرنگ سے ملزمان زخمی ہونے کے بعد فرار ہوئے ۔۔ گرفتار کر لیا جائے گا ۔