
کے الیکٹرک کے لیےبجلی سستی باقی ملک کے لیے مہنگی
اسلام آباد ۔۔۔ ارسلان سدوزئی
وزیر اعظم شہباز شریف نے ملک بھر کے بجلی صارفین کیلئے بجلی کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان کر دیا ۔۔ گھریلو صارفین کیلئے اوسطا 7 روپے 41 پیسے، صنعتی صارفین کیلئے 7 روپے 69 پیسے کی کمی کر دی گئی ۔۔ پیکج سے بجلی کے 4 کروڑ 2 لاکھ 61 ہزار سے زائد صارفین کو ریلیف ملے گا ۔۔
وزیر اعظم کی جانب سے اعلان کے بعد سو یونٹ تک استعمال کرنے والے چوہترلاکھ سے زائد پروٹیکٹڈ صارفین کیلئے فی یونٹ قیمت آٹھ روپے باون پیسے ہوگی
ایک سو ایک سے دو سو یونٹ تک کے ایک کروڑ دو لاکھ ستاون ہزار پروٹیکٹڈ صارفین کیلئے بھی فی یونٹ چھ روپے چودہ پیسے سستا۔۔۔۔اب فی یونٹ گیارہ روپے اکیاون پیسے میں پڑے گا
گرافکس
تین سویونٹ استعمال کرنیوالوں کیلئے فی یونٹ قیمت میں سات روپے چوبیس پیسے کمی۔۔۔۔نئی قیمت چونتیس روپے تین پیسے مقرر۔۔۔تین سو سے زائد یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کوبھی سات روپے چوبیس پیسے فی یونٹ کا ریلیف۔۔۔۔اب فی یونٹ اڑتالیس روپےچھیالیس پیسے ادا کرنا ہوں گے
کمرشل صارفین کیلئے بجلی کی فی یونٹ قیمت آٹھ روپے اٹھاون پیسے۔۔۔ صنعتی صارفین کیلئے سات روپے انہتر پیسے اور زرعی صارفین کیلئے سات روپے اٹھارہ پیسے کمی کی گئی ۔۔ کمرشل صارفین کیلئے فی یونٹ
اب باسٹھ روپے روپے سینتالیس پیسے۔۔۔ صنعتی صارفین کیلئے چالیس روپے اکیاون پیسے اور زرعی صارفین کیلئے چونتیس روپے اٹھاون پیسےہوگا