
اسلام آباد۔۔۔
رپورٹ ،۔،۔۔۔ عبدالروف بزمی
آزاد کشمیر کی حکومتی مذاکراتی کمیٹی اور بلدیاتی نمائندگاوں کی مذاکراتی کمیٹی کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے ۔ فریقین کے دارمیان فنڈز کی تقسیم کا معاملہ حل پوگیا جبکہ بلدیاتی نمائندگاوں کے مسائل کے حوالے سے جاری ڈیڈ لاک بھی ختم ہوگیا ہے ۔
حکومت آزاد کشمیر کی جانب سے وزیر بلدیات و دہیی ترقی راجہ فیصل ممتاز راٹھور نے حکومتی مذاکراتی وفد کی قیادت کی۔ بلدیاتی نمائندگان کے وفد کی قیادت چئیرمن ضلع کونسل راولاکوٹ سردار جاوید شریف نے کی۔
راجہ فیصل راٹھور نے کہا ہے کہ بلدیاتی نمائندگان سے جاری مذاکرات کامیابی سے ہمکنار ہو گئے ہیں۔ ڈیڈ لاک ختم ہو چکا ہے ۔دونوں فریقین حتمی نتیجے پر پہنچ چکے ہیں ۔
سردار جاوید شریف نے کہا ہے کہ حکومت آزادکشمیر کے ساتھ جاری مذاکرات کامیاب ہو چکے ہیں ۔ دونوں فریقین کے درمیان مذاکرات انتہائی خوشگوار ماحول میں ہوئے ۔ مذاکرات کی کامیابی کا اعلان 8 اپریل کو بلدیاتی نمائندگان کے اجلاس کو اعتماد میں لینے کے بعد کیا جائے گا، حکومت آزاد کشمیر اور حکومتی مذاکراتی کمیٹی کا شکریہ ادا کرتے ہیں