
اسلام آباد ۔۔۔
بجلی کی قیمت میں نمایاں کمی کے بعد شہباز شرکار کا ایک اور اہم اقدام ۔۔۔ حکومت کا بجلی بلوں میں پی ٹی وی فیس ختم کرنے کا پلان۔۔۔ وزارت توانائی پاور ڈویژن نے پی ٹی وی فیس ختم کرنے کا پلان تیار کر لیا
ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی ہدایت پر پی ٹی وی اور دیگر غیر ضروری سرچارجز ختم کرنے کا پلان تیار کیا گیا یے۔ اگلے ہفتے وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں یہ سفارشات پیش کی جائیں گی۔ چار کروڑ 26 لاکھ صارفین سے صرف پی ٹی وی فیس کی مد میں تقریبا ڈیڑھ ارب روپے وصول کیے جاتے ہیں۔۔۔
یاد رہے ملک میں 35 روپے ہر ماہ گھریلو صارفین سے وصول کیا جاتا ہے۔ انڈسٹری اور کمرشل صارفین سے بھی پی ٹی وی فیس وصول کی جاتی ہے۔