
کے الیکٹرک کے لیےبجلی سستی باقی ملک کے لیے مہنگی
گزشتہ روز وزیر اعظم شہباز شریف نے بجلی کے تمام کیٹگریز کے صارفین کیلئے قیمتوں میں بھاری کمی کا اعلان کیا گیا۔۔ جس کے بعد سے چہ مگوئیاں جاری ہیں کہ آخر اب بل کتنا کم ہو کر آئے گا۔ اس کمی کا اطلاق ہوتے ہی بجلی کے بلوں میں بڑی کمی ہو جائے گی۔
حکومت نے ایک سے 100 یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کیلئے فی یونٹ 6 روپے 14 پیسے کمی کی۔ پاور ڈویژن ذرائع کے مطابق ان صارفین کا کم سے کم بل 1467 روپے سے کم ہو کر 852 روپے ہو جائے گا۔ 101 سے 200 یونٹ تک استعمال کرنے والوں کیلئے بھی فی یونٹ کمی کر دی گئی۔ ان صارفین کا بل اب 3530 روپے سے کم ہو کر 2302 روپے آئے گا۔
تین سو یونٹ والوں کیلئے قیمت میں 7 روپے 24 پیسے کمی ہوئی۔ ان کا بل 12 ہزار 378 روپے سے کم ہو کر 10 ہزار 209 روپے ہو جائے گا۔ جبکہ 400 یونٹ سے زائد استعمال کرنے والے صارفین کا بل 22 ہزار 280 روپے سے کم ہو کر 19 ہزار 384 روپے ہو چکا ہے۔
اسی طرح کمرشل صارفین کے لیے فی یونٹ قیمت میں 8 روپے 58 پیسے کی کمی کی گئی ہے پاور ڈویژن حکام کے مطابق ایک ہزار یونٹ استعمال کرنے والے کمرشل صارفین کا کم سے کم بل 71 ہزار روپے سے کم ہوکر 62 ہزار 470 روپے آئے گا۔ صنعتی صارفین کے لیے فی یونٹ قیمت میں 7 روپے 69 پیسے کمی ہوئی۔ 1200 یونٹس استعمال کرنے والے صنعتی صارفین کو بل 57 ہزار 828 روپے کی بجائے 48 ہزار 612 روپے آئے گا۔
جنرل سروسز کے لیے قیمت میں 7 روپے 18 پیسے کی کمی سے 1500 یونٹس استعمال کرنے والوں کا بل 84 ہزار 990 روپے سے کم ہو کر 72 ہزار 735 روپے ہو گا۔۔ اور زرعی صارفین کے لیے 1600 یونٹس کا بل 66 ہزار 816 روپے سے کم ہو کر 55 ہزار 328 روپے ہو جائے گا۔