
اسلام آباد۔۔۔
آج اسلام اباد کےسرینا ہوٹل میں کشمیر سپریم لیگ کے حوالے سے تقریب ہوئی جس میں آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم اور پیٹرن انچیف کے ایس ایل تنویر الیاس خان ، چیئرمین مسعود خان، قومی کرکٹرز شاہد افریدی، محمد حفیظ، محمد رزاق اور دیگر نے شرکت کی ۔ سردار گروپ آف کمپنیز اور کشمیر سپریم لیگ کے درمیان معاہدہ پر دستخط کر لیے گئے
تقریب میں سابق چییرمین سینیٹ وسیم سجاد سمیت شوبز ، کھیلوں اور میڈیا سے متعلق نامور شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب کے دوران فلسطین پر ہونے والے اسرائیلی مظالم کے خلاف ایک منٹ خاموشی سے کھڑے ہو کر شرکاء نے احتجاج کیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سردار تنویر الیاس نے آزاد کشمیر کو پاکستان کی ریاست قرار دیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم ہیں پاکستان، آزادکشمیر پاکستان کی ریاست ہے اور اس کا فیصلہ کشمیریوں نے 1947ء میں خود کیا۔ مقبوضہ کشمیر بھی جب آزاد ہو گا ، پاکستان کا حصہ بنے گا ،
سردار تنویر الیاس خان نے کہا ہے کہ کشمیر سپریم لیگ آزادکشمیر اور پاکستان کا سافٹ امیج دنیا میں سامنے لانے کیلئے اہم کرادر ادا کرے گا۔ کشمیر سپریم لیگ کشمیر کی ثقافت اور کھیلوں کے ٹیلنٹ کو سامنے لانے کا موقع ملے گا۔ سپریم لیگ میں گلگت بلتستان کی ایک ٹیم سمیت چھ ٹیموں شامل ہوں گی۔ کشمیر سپریم لیگ کی کامیابی کیلئے ہم نے ملکر کام کرنے کا معاہدہ کیا، نوجوانوں کو قومی سطح پر ٹیلنٹ دکھانے کا موقع ملے گا
انہوں نے کہا ہے کہ ہمارے نوجوانوں کو منفی سرگرمیوں کی بجائے مثبت سرگرمیوں میں شامل ہونے کا موقع دیا جائے گا۔ کشمر سپریم لیگ سے پاکستان اور آزادکشمیر کشمیر میں کھیلوں کو فروغ ملے گا۔ لیگ سے کھیلوں کے میدان آباد ہوں گئے۔ نوجوانوں میں قابلیت کا اضافہ ہو گا۔
اس موقعہ سابق کرکٹر شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ میں بہت سی لیگ کا امبسٹر رہا ہوں، کشمیر سپریم لیگ کا حصہ بنانا میرے لئے اعزاز کی بات ہے۔ میری فیملی بھی کمشنر لیگ پر فخر کرتی ہے، کشمیر سپریم لیگ کو کشمیر سے دوسرے ممالک میں بھی لے کر جائے گئے۔