
اسلام آباد۔۔۔
امریکی اراکین کانگریس نے دورہ پاکستان کو کامیاب اور مثبت قرار دے دیا ۔کانگریس مین جوناتھن لوتھر جیکسن نے دورہ پاکستان کو خوش آئند قرار دیا ۔ یہ بھی کہاپاکستان میں ایمان، اتحاد اور نظم و ضبط کا عملی مظاہرہ دیکھا۔ پاک امریکا تعلقات کو وسعت دینے اور پاکستان کی کامیابیوں کے لیے پُرعزم ہوں،
رکن کانگریس جیک وارن برگ مین نے دورے کو کامیاب قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور امریکا کے تعلقات کی اہمیت مسلم ہیں، اس کی اہمیت کو مستقبل میں کم نہیں سمجھا جاسکتا۔ دورے کے مثبت اثرات نہ صرف پاکستان اور امریکا بلکہ دنیا کے دیگر ترقی پذیر علاقوں پر بھی مرتب ہونگے۔ انہوں نے کہا کان کنی کے نئے طریقے اور نئی مصنوعات، یہ تمام عناصر ہمارے پیداواری مستقبل کے لیے نہایت اہم ہیں۔ یہ اقدامات آنے والے وقت میں ایسی مضبوط صنعتوں کی بنیاد رکھیں گے جو پاکستان سمیت پوری دنیا کے لیے فائدہ مند ہوں گی۔
کانگریس مین تھامس رچرڈ سوازی کا کہنا تھا کہ پاکستان کا دورہ شاندار رہا، ہم پاکستانیوں کی میزبانی کے شکر گزار ہیں،ہمیں پاک امریکا تعلقات کو مضبوط بنیادوں پر استوار کرنا ہوگا،۔مشترکہ تاریخ اور اعتماد کی بنیاد پر پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا ایک سنہری موقع موجود ہے،