
وساکی میلے کے لیے امریکی کانگریس مینز کا وفد سکھ برادری کی خوشیوں میں شرکت کیلئے کرتار پور پہنچا۔۔
شاندار انتظامات دیکھ کر امریکی کانگریس مین تھامس رچرڈ سوازی اور جوناتھن جیکسن نے پاکستان کی خیرسگالی اور مہمان نوازی کی تعریف کی۔۔
امریکی وفد نے وزیرداخلہ محسن نقوی کے ہمراہ کرتارپور راہداری اور گوردوارہ صاحب کا دورہ کیا۔۔ تھامس رچرڈ سوازی نے کہا۔۔ بھارت اور پاکستان اس ایک مسئلے پر ملکر کام کرسکتے ہیں تو اُمید ہے کہ مستقبل میں باہمی تعلقات میں بھی بہتری آئےگی۔۔
جوناتھن جیکسن کا کہنا تھا۔۔ ہمارا دورہ بہترین رہا۔ خدا ہم سب کے مابین باہمی امن، اتحاد، دوستی اور محبت میں اضافہ کرے۔۔