
ملکی معیشت کیلئے اچھی خبر۔۔ تاریخ میں پہلی بار ترسیلات زر 4ارب ڈالر سے زائد ہوگئیں۔۔۔ اوورسیز پاکستانیوں نے مارچ میں 4.1ارب ڈالر ترسیلات زر وطن بھجوائیں۔۔
وزارت خزانہ کے مطابق جولائی تا مارچ28.1 ارب ڈالر ترسیلات زر پاکستان بھیجی گئیں۔۔ گزشتہ سال کی نسبت9 ماہ میں ترسیلات زر میں سالانہ33 فیصد اضافہ ہوا۔۔۔ رواں مالی سال ترسیلات زر تاریخی37 ارب ڈالر کو عبور کر جائیں گی۔۔
وزیراعظم شہباز شریف نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ریکارڈ ترسیلات زر بھجوانے پر اظہار تشکر کیا۔۔ کہا۔۔ ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافے کی خوش خبری آنا بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی لگن، جذبے اور ملکی معیشت میں اعتماد کا مظہر ہے۔۔۔