
آپسی اختلاف ، زاتی مصروفیات یا وجہ کچھ اور ،،پی ٹی آئی رہنماؤں کو امریکی وفد کیساتھ ملاقات کی دعوت نامہ تو دیا گیا مگر قیادت شریک ہوئیں ، نہ چیئرمین پی ٹی ائی اور نہ ہی چیف وہیپ
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے 365 نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں کوئی دعوت نامہ موصول نہیں ہوا،میں نے سینیٹ اور قومی اسمبلی میں بھی چیک کیا وہاں بھی کوئی دعوت نامہ نہیں گیامجھے ای میل پر بھی کچھ موصول نہیں ہوا،امریکی سفارت خانے سے دوبارہ رابطہ کریں گے ،شاید ان سے مس انڈرسٹینڈنگ ہوئی ہے ہمیں آمریکی سفارت خانے سے دعوت نامہ موصول ہو تو ضرور جائیں گے
دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما عاطف خان نے امریکی وفد سے ملاقات سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہپاکستان تحریک انصاف کی طرف سے ڈاکٹر امجد اور میں ایونٹ میں موجود تھا میرے معلومات میں آیا ہے کہ بیرسٹر گوہر اور عمر ایوب خان کو بھی مدعو کیا گیا تھامیرے علم میں یہ بات ائی ہے کہ بیرسٹر گوہر اور عمر ایوب کو بلایا گیا تھا
پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی اجلاس میں بھی امریکی کانگریس کے نمائندوں سے ملاقات نہ کرنے کے حوالے سے تیز جملوں کا تبادلہ،اراکین قومی اسمبلی کی قیادت سے امریکی کانگریس کے دعوت پر نہ جانے پر سوالات،اراکین نے سوال کیا کہ جب دعوت نامہ بھیجا گیا ہے تو قیادت گئی کیوں نہیں ؟بیرسٹر گوہر اور عامر ڈوگر اراکین کو خاطر خواہ جواب نہ دے سکے
ذرائع کے مطابق کل چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر پشاور گئے تھے جبکہ عامر ڈوگر ایک ایم این اے کے فرزند کی شادی میں شریک تھے