
اسلام آباد ۔۔ مقصود منتظر
جماعت اسلامی نےاسلام آباد میں غزہ مارچ کے بعد 26 اپریل کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان کردیا ۔۔۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ فلسطین کا مسئلہ مذہب اور انسانیت دونوں کا ہے۔۔ بچے کٹ رہے ہیں ، اسرائیل کو روکنے کیلئے ہمیں اب متحد ہونا پڑے گا۔۔
اسلام آباد میں جماعت اسلامی کے زیر اہتمام غزہ مارچ ہوا لیکن اسٹیج آبپارہ چوک کے بجائے زیرو پوانٹ پر ہی سج گیا ۔۔۔ مارچ میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ، خواتین اور بچوں نے بھی بھرپور شرکت کی۔۔۔
مارچ میں نائب امیر جماعت اسلامی میاں اسلم ، سابق رکن قومی اسمبلی عبدالاکبر چترالی ،اور سابق سینیٹر مشتاق احمد خان نے شرکت کی ۔ پنڈال میں مرد وخواتین کی بڑی تعداد موجود رہیں ۔۔ ایچ ایٹ پل سے زیرو پوائنٹ تک ورکرز موجود رہے ۔ کارکنان نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور جھنڈے اٹھا رکھے ہیں
جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے 26 اپریل کو ملک گیر ہڑٹال کی کال دے دی ۔ انہوں نے کہا فلسطینیوں کیساتھ کھڑے ہونے کیلئے 26 اپریل کو ملک گیر ہڑتال ہوگی۔ یہ فلسطین کا معاملہ ایمان کا معاملہ بھی ہے۔ فلسطین کا مسئلہ مذہب اور انسانیت دونوں کا ہے۔ مسلم حکمران بے حسی کا چادر اوڑھے ہوئے ہں۔ آج بھی نیتھن یاہو نے کہا ہے کہ ہم جنگ بند نہیں کرینگے
حافظ نعیم الرحمن نے کہا پاکستان کی حکومت سے کہنا چاہتا ہوں اب بہت ہوگیابچے کٹ رہے ہیں، ان کی لاشیں مل رہی ہے۔ فلسطین کی مائیں کہتیں ہے ہم آپ کی طرف دیکھ رہے ہیں۔ یہ یاد رکھے امریکہ کسی کا نہیں ہے،ہمیں اب متحد ہونا پڑے گا، ہمیں اب اسرائیل کو روکنا پڑے گا۔ کوئی اور یہ کام کرے یا نہ کرے پاکستان کو یہ کام کرنا پڑے گا۔
انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ کچھ لوگ اسرائیل گئے اور وعدے وعید کرکے ائے ہیں۔ کون ہے جنہوں نے ان کو اسرائل بھیجا ہے ؟اسرائیل کے طرف بڑھوگے تو تمہیں تباہ و برباد کردیا جائے گا۔ یہ نفری امریکی سفارت خانے کے حفاظت کیلئے لگاتے ہو۔ تم امریکہ کو پیغام دیتے ہو کہ ہم غلام ابن غلام ہے۔۔۔
جلسہ سے سابق امیر سراج الحق نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں یہ نہیں کہتا کہ ایٹم بم کا حملہ کرو مگر دھمکی تو دو۔ اگر آج کے ملین مارچ سے حکمران نہیں جاگے تو کچھ اور کرنا ہوگا۔ کچھ اور کیا کرنا ہے اس کا اعلان حافظ نعیم کریں گے، مذمت اور بد دعائیں عام لوگوں کا کام ہے۔اسپین کے وزیراعظم نے کہا ہے کہ جولائی تک ہم فلسطین کو آزاد ریاست دیکھ رہے ہیں۔ میں حکمرانوں سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ اپ کس کے ساتھ کھڑے ہیں۔ وزیر اعظم صاحب آپ امریکہ کیساتھ کھڑے ہیں یا فلسطین کیساتھ۔ وزیر اعظم یا غزہ کے عوام کیساتھ کھڑے رہیں یا استعفیٰ دے۔ ہمیں اب اس وزیراعظم کی ضرورت نہیں۔ علماء کرام نے فتوی دیا ہے کہ جہاد کیلئے جائے
اس سے قبل پولیس اور انتظامیہ نے اسلام آباد میں مارچ روکنے کیلئے مختلف شاہراوں پر رکاوٹیں کھڑی کیں ۔ فیض آباد کے مقام پر بھی رکاوٹیں کھڑی کی گئیں تھیں تاہم بعد میں جزوعی طور پر ٹریفک کو بحال کردیا گیا ۔۔ جماعت اسلامی نے جلسہ آبپارہ چوک میں کرنا تَھا تاہم انہیں یہاں جانے کی اجازت نہیں ملی جس کے باعث جماعت اسلامی نے زیرو پوانٹ پر ہی اسٹیج لگایا اور جلسہ کیا ،۔