
اسلام آباد۔۔۔
یونائٹیڈ کشمیر جرنلسٹس ایسوسی ایشن (یکجا) کے سالانہ انتخابات میں بلامقابلہ ڈاکٹر اشرف وانی صدر جبکہ نعیم الاسد سیکرٹری منتخب ہوگئے ۔ شبیر احمد ڈار سنئیر نائب صدر، پیر زادہ مدثر شفیع نائب صدر ، چوھدری آصف محمود سیکرٹری اطلاعات ، بلال احمد وانی سیکرٹری مالیات، جاویداحمدمیرچیف آرگنائزر منتخب ہوگئے ۔
یکجا انتظامیہ کونسل کے نومنتخب امیدواروں کے مد مقابل نامزد امیدواروں نے الیکشن سے ایک روز پہلے دستبرداری کا اعلان کیا جس کے بعد الیکشن کمیشن نے نئی باڈی کا نوٹیفکیشن جاری کیا ۔ چیف الیکشن کمشنر شیخ محمد امین ، ممبر غلام محی الدین ڈار، شیخ اقبال بلوچ اور عبدالعزیز نے عہدیدران کو بلا مقابلہ منتخب قرار دیتے ہوئے ایک سال کی دستوری مدت کے لیے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
ایسوسی ایشن کے ممبران نے نو منتخب عہداران کو کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے توقع ظاہر کی ہے کہ نو منتخب باڑی ممبران کی فلاح وبہبود اور تنازعہ کشمیر کو ابلاغی محاذ پر اجاگر کرنے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی۔
نومنتخب صدر ڈاکٹر اشرف وانی، سیکرٹری جنرل نعیم الاسد اور دیگر عہدرارن نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ نئی انتظامیہ اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اپنی کمونیٹی کے تحفظ اورتحریک آزادی کشمیر کواجاگر کرنے میں اپنی استطاعت کے مطابق بھر پور کردار اداکرے گی۔ انہوں نے کہا ہے کہ انتظامیہ بھر پور کوشش کرے گی کہ وہ اپنے ممبران کی امیدوں پرپورا اتر ے اور اس ایسوسی ایشن کو مزید کامیابیوں کی طرف گامزن کرے۔ نومنتخب صدر نے کہا ہے کہ ہم ان تمام ممبران کے تہیہ دل سے شکرگزار ہیں جنہوں نے ہم پر اعتماد کیا اور آخری وقت میں اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے کر ہم پر بھر پور اعتماد کیا اور یوں اس انتظامیہ کو بلامقابلہ کامیاب ٹھہرایا۔