
مظفرآباد۔۔
سابق قائمقام صدر،سابق ڈپٹی سپیکر،سیکرٹری جنرل مسلم کانفرنس مہرالنساء نے کہا کہ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کے حالیہ بیان سے کشمیریوں کے حوصلہ بلند ہوئے ان کے بیان جس میں انہوں نے کشمیر کو پاکستان کی“شہ رگ”قرار دیا، نے آزاد و مقبوضہ کشمیر سمیت پورے ملک میں ایک نئی امید اور جذبے کو جنم دیا ہے۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
مہرالنسا نے کہا ہے کہ کشمیری عوام میں پاک فوج کی محبت اور بڑھ گئی ہے۔ کشمیریوں کو افواج پاکستان اور پاکستان کے ساتھ دل کی اتاہ گہرائیوں کے ساتھ محبت ہے۔ یہ بیان کشمیری عوام کے حوصلے بلند کرنے کا باعث بنا ہے اور ان کے دلوں میں پاکستان سے وابستگی کو مزید مضبوط کیا ہے۔آرمی چیف کے بیان سے عوام کے حوصلے بلند ہوئے ہیں کشمیری بائے چوائس پاکستانی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کشمیری سیسہ پلائی دیوار کی طرح پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ پاکستان ہمارا فخر ہے، ہم سید علی گیلانی کے نعرے کے ساتھ ہیں: ہم پاکستانی ہیں، پاکستان ہمارا ہے۔”چیف آف آرمی اسٹاف کی بات کی میں بھرپور تائید کرتی ہوں۔ چیف آف آرمی اسٹاف کے بیان پر ہمیں فخر ہے۔ ان کا کل کا بیان ہمارے لیے قابل فخر ہے۔ ہم پاک فوج کے ساتھ ہیں۔آرمی چیف کے اس بیان نے کشمیریوں کے دل جیت لیے ہیں اور پوری قوم کو ایک مرتبہ پھر یکجہتی اور عزم کا پیغام دیا ہے۔