
پہلگام فالس فلیگ آپریشن بھارت کے گلے پڑگیا۔۔ پاکستان نے منہ توڑ جواب دیا تو ہوائیاں اڑ گئیں۔۔ پاکستان کی جانب سے فضائی حدود بند کرنے کے بعد بھارتی ائیر لائنز کو یومیہ تقریبا 20کروڑ روپے سے زائد کا نقصان اٹھانا پڑے گا۔۔
بھارت کا شمالی امریکہ، برطانیہ، یورپ، متحدہ عرب امارات اور دیگر ممالک کیلئے فضائی فاصلہ طویل ہوگیا۔۔ اندازے کے مطابق انڈیا کی یومیہ 70سے 80پروازیں روزانہ پاکستانی حدود کا استعمال کرتی تھیں۔۔ بعض اوقات یہ تعداد 100سےتجاوز کر جاتی تھی۔۔
ماہر ایوی ایشن امور کہتےہیں پاکستان کی فضائی حدود بند ہونے سے بھارتی طیاروں کا روٹ پانچ سے چھ گھنٹے طویل ہوجائے گا۔۔ ماہرین بھارتی میڈیا کے پاکستان کو نقصان کےدعوؤں کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے کہتےہیں پاکستان کی صرف ایک پرواز بھارت کا روٹ استعمال کرتی ہے۔۔
سفر کے طویل ہونے سے بھارتی پروازوں کا فیول اور دیگر اخراجات بڑھ گئے۔۔۔ رپورٹ کے مطابق بھارتی مسافروں کو فضائی سفر کیلئے کرائیوں میں دس گنا تک اضافے کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔۔
شکاگو کنونشن 1944کے تحت تمام ممالک کو اپنی فضائی حدود پر مکمل اختیار حاصل ہے۔۔ کوئی بھی ملک قومی سلامتی، جنگ، کشیدگی یا تنازعات پر غیرملکی پروازوں کو اپنی حدود کےاستعمال کی اجازت دینے یا نہ دینے کا حق رکھتا ہے۔۔
پاکستان کی جانب سے بھارتی پروازوں کیلئے فضائی حدود بند کرنے کا یہ پہلا موقع نہیں۔۔ 2019میں پلوامہ حملے کے بعد بھی پاکستان نے چند ماہ کیلئے انڈیا پر اپنی فضائی حدود کے استعمال کی بندش عائد کی تھی۔۔