
ہری پور ،۔۔۔۔ شدید طوفان کے باعث خانپور ڈیم میں سیاحوں کی کشتی الٹ گئی۔ کشتی الٹنے سے ایک بچے اور ایک خاتون کی حالت غیر ہو گئی۔
ریسکیو ٹیموں نے بچے اور خاتون کو ابتدائی طبّی امداد فراہم کرتے ہوئے ہسپتال منتقل کیا۔ خاتون کی حالت غیر ہونے پر اسلام آباد منتقل کیا جارہا ہے۔ جبکہ ایک لاپتہ شخص کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔