
اسلام آباد ۔۔جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے سربراہ یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ آزاد کشمیر کو وار کونسل میں ڈکلیئر کر دینا چاہیے۔ فالس فلیگ آپریشن کے بعد ہندوستان دھمکیاں دے رہا ہے پہلگام حملے کا بھانڈا پھوٹنے کے بعد ملبہ کشمیریوں پر پھینکا جارہا ہےبھارت آبی دہشگردی کر رہا ہے بھارت کے یکطرفہ اقدام غیر قانونی ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ لائن آف کنٹرول کے اطراف میں رہنے والوں کو سیلف ڈیفنس کی ٹریننگ دی جائے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کشمیریوں کے گھروں کو بارود سے اڑا رہا ہے کشمیریوں کی ٹارگٹ کلنک کی جارہی ہے. وزیراعظم سے اپیل ہے قوم کو خطاب کے ذریعے اعتماد میں لیں۔
مشعال ملک نے کہاہے کہ جنگ کی تلوار لٹک رہی ہے۔کشمیر فلیش پوائنٹ ہے. پارلیمنٹ کا جوائنٹ سیشن بلایا جائے. بھارت کے ساتھ شملہ معاہدہ ختم کر دینا چاہیے. کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ میں لے جانا چاہیےبھارت نے آج تک جو بھی معاہدہ کیا اس میں دھوکہ دیااقوام متحدہ میں کشمیر کا مسئلہ حق خودارادیت ہےکشمیر کے مسئلہ کو حل کیا جائے اور آزادی کا حق دیا جائے۔۔۔