
اسلام آباد ۔۔ آئندہ مالی بجٹ کی تجاویز سامنے آگئیں،ایف بی آر ذرائع کے مطابق پنشن پر ٹیکس کی چھوٹ ختم کرنے کی تجویز سامنے آ رہی ہے ۔۔۔ زیادہ پیشن حاصل کرنے والوں کو ٹیکس دینا پڑے گا۔۔۔
ذرائع کے مطابق پنشن پر سب سے زیادہ ٹیکس بوجھ ریٹائرڈ ججز پر پڑے گا، سپریم اور ہائی کورٹ کے ججز ماہانہ15سے20لاکھ پنشن وصول کرتے ہیں۔ ٹیکس چھوٹ بڑھانے کی بھی تجویز ہے ،
ذرائع ایف بی آر کا کہنا ہے کہ ٹیکس چھوٹ6لاکھ سے بڑھا کر10لاکھ کرنے کی تجویز ہے۔ تنخواہ دار طبقےکے لیے ٹیکس سلیب میں کمی کا کوئی امکان نہیں۔۔۔ ان تجاویز پر آئی ایم ایف سے حتمی مشاورت کی جائے گی۔۔ آئی ایم ایف کی منظوری کے بعد اسے اگلے بجٹ کا حصہ بنایا جائے گا۔۔۔