
اسلام آباد ۔۔۔
پاک بھارت کشیدگی بڑھنے لگی ۔۔بڑی جنگ کے بادل منڈلاتے ہی امریکہ نے اپنے شہریوں کے لئے سفری الرٹ جاری کردی ہے ۔
امریکی سفارتخانہ کے مطابق پاک بھارت کشیدگی کی صورتحال مسلسل بدل رہی ہے۔ہم تمام تر معاملے پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں ۔اسلام اباد میں امریکی سفارتخانہ کراچی لاہور اور پشاور میں قونصل خانے مکمل فعال ہیں۔۔
امریکی شہریوں کو لائن اف کنٹرول اور قریبی علاقوں میں جانے سے گریز کی ہدایت کی جاتی ہے امریکی شہری اگر کسی تنازع والے علاقے میں ہیں تو فوراً وہاں سے محفوظ مقامات پر جائیں۔ اگر امریکی شہری تنازع والے علاقے سے نکل نہیں سکتے تو وہیں محفوظ پناہ لیں۔پاکستان کے اندر اور باہر پروزاں کی صورتحال تاحال مخدوش ہے۔۔اج صبح پاکستان ائیرپورٹ اتھارٹی نے کراچی لاہور اور سیالکوٹ میں فلائٹ آپریشن عارضی معطل کی ہے۔