
بھارت کی بزدلانہ کارروائیوں کے خلاف پوری قوم ایک آواز، مذہبی و سیاسی جماعتوں کا ملکی سلامتی و دفاع کیلئے متفقہ و بھرپور عزم کا اعادہ۔ نماز جمعہ کے اجتماعات میں مذمتی قراردادوں ملکی سلامتی کیلئے دعاؤں کیساتھ بعد از نماز احتجاجی مظاہرے و ریلیوں کا انعقاد کیا گیا
نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے سامنے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہ ہوئے جے یو آئی کے سیکریٹری جنرل مولانا غفور حیدری کا کہنا تھا کہ بھارت جنگ چھیڑ چکا، اب بھارت کو سبق سکھانے کا وقت آگیا، مودی کو ایسا سبق ملنے والا ہے پھر کبھی جنگ کا نام نہیں لے گا
جماعت اسلامی کے زیر اہتمام مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بھارت سن لے اسکا مقابلہ صرف پاک فوج نہیں بلکہ 25 کروڑ عوام سے ہوگا، ہمارے پاس ایف سولہ، جے ایف تھنڈر کیساتھ ایمان کی طاقت ہے۔۔ انجمن تاجران کے کاشف چوہدری بولے پاکستان کے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا، مودی اور گودی میڈیا بوکھلاہٹ کا شکار ہوچکے
احتجاجی مظاہروں اور ریلیوں میں پاک فوج سے بھرپور اظہار یکجہتی کرتے ہوئے پاک فوج زندہ باد، پاکستان پائندہ باد کے فلک شگاف نعرے بھی لگائے گئے ۔۔۔۔۔۔