

وفاقی دارالحکومت یا لیاری۔۔۔ اسلام آباد پولیس کے محفوط شہر کے دعوے ہوا ہو گئے۔پولیس سوتی رہی ،جرائم پیشہ افراد لوگوں کی زندگیوں سے کھیلتے رہے ۔۔سال دو ہزار چوبیس،پچیس قتل،گینگ ریپ،اور اغواہ کی متعدد وارداتیں ہوئیں ۔ وزارت داخلہ کی رپورٹ میں وفاقی پولیس کا کچہ چٹھہ کھل کر سامنے آگیا۔۔۔ اپریل 2024 سے 2025 تک 209 افراد قتل ہوئے ۔گینگ ریپ کے تئیس کیسز رپورٹ ہوئے جن میں سے تیرہ ملزمان تاحال گرفتار نہ ہو سکے ۔مختلف کیسز میں ملوث 985 ملزمان میں سے 302 ملزمان کی گرفتاری بھی عمل میں نہیں آئی،وزارت داخلہ کی رپورٹ کے مطابق سیف سٹی پراجیکٹ بھی ملزمان کی گرفتاری میں مدد نہ کر سکا ۔گزشتہ ایک سال کے دوران 201 شہری قتل ہوئے309 افراد اغواہ ہوئے، میں زناء بالجبر کے 695 کیسز ،اقدام قتل کے 281 کیسز رپورٹ ہوئے۔