
گزشتہ روز چین اور امریکہ نے تجارتی معائدے پر اتفاق کیا ،جسے بڑے معشیت دان بڑی کامیابی قرار دے رہےہیں۔اس سے دونوں ملکوں کو تو فائدہ ہوا لیکن اس معائدے سے فوری طور پر ارب پتی افراد کی دولت میں نمائیاں اضافہ بھی ہوا۔
اس فہرست میں فیس بک کے پرانے مالک اور میٹا کے شریک بانی مارک زکربرگ سب سے اوپر ہیں ،جن کو سا معائدے سے سولہ اعشاریہ ایک ارب ڈالر کا فائدہ ہوا ،اسی طرھ امیزون کے بانی جیف بیزوس ہیں جن کی دولت میں 14اعشاریہ تین ارب ڈالر کا اضافہ ہوا ہے ۔
چین اور امریکی کشیدگی میں جہاں ارب پتی لوگوں کے پیسے بھی "سٹیک پر تھے”معائدہ ہونے سے اسٹاک مارکیٹ میں بہتری آئی تو ان کی مجموعی دولت میں 83اعشاریہ سات ارب ڈالر کا اضافہ ہوا۔
اسی فہرست میںِ ٹیسلا کے بانی ایلون مسک کی دولت میں بھی 14اعشاریہ 5 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا ۔اسٹاک مارکیٹ سے جڑے لوگوں کا کہنا ہے کہ انوسٹمنٹ کے حساب سے پرافٹ مارجن بھی ہوتا ہے ۔
ارب پتیوں کی دولت میں اضافہ ہونے والوں میں زیادہ لوگ ٹیکنالوجی سے جڑے افراد ہیں ۔صرف 3 لوگ اس فہرست سے باہر ہیں ۔ جن کی دولت میں منگل کے روز 7.1 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا۔
بھارتی ارب پتی مکیش امبانی گوتم اڈانی نے بھی بھارت میں پاکستان میں سیز فائر کی وجہ سے 4اعشاریہ 42 ارب ڈالر اور 5 اعشاریہ 31ارب ڈالر کما لیے۔
دیگر ارب پتی جن کی دولت میں اضآفہ ہوا ان کمپنیوں میں "ڈیل” الفابیٹ”اور انویڈیا جیسی ٹیکنالوجی سے وابسطہ کمپیاں ہیں ۔