
مری۔۔۔۔ جعلی مشیر اعلی نے خاتون ڈاکٹر کو زیادتی کانشانہ بناڈالا ۔۔ مری پولیس کے مطابق خاتون ڈاکٹر کوزیادتی نشانہ بنانے والے ملزم کوگرفتار کرلیا گیا ۔
پولیس کے مطابق جعلی مشیر اعلیٰ اسد خان نے لیڈی ڈاکٹر کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔ اسد خان خود کو وزیراعلیٰ پنجاب کا مشیر ظاہر کرتا رہا۔ ملزم نے لیڈی ڈاکٹر کو زبردستی ہسپتال سے اغوا کیا۔ گاڑی میں موجود افراد کی ڈاکٹر کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں ۔ متاثرہ ڈاکٹر کی مری ہسپتال میں حالیہ تعیناتی میرٹ پر ہوئی۔ ابتدائی تفتیش میں اسد خان کا کوئی سرکاری عہدہ ثابت نہ ہو سکا۔ پولیس نے بروقت کارروائی کرکے اسد خان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا