
اسلام آباد۔۔۔
نیشنل پریس کلب کے زیر اہتمام سنوکر ٹورنامنٹ کا ٹائٹل احتشام کیانی نے اپنے نام کر لیا، فائنل مقابلے میں آصف ملک کو دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست کا سامنا ، فائنل میچ کے مہمان خصوصی ممتاز حریت رہنماء الطاف احمد بھٹ تھے جنہوں نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے، احتشام کیانی کو وننگ ٹرافی کے علاوہ بیس ہزار نقد انعام دیا گیا جبکہ آصف ملک کو رنر اپ ٹرافی، دس ہزارنقداور پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کا میڈل کا انعام ملا،
سینئر فوٹو جرنلسٹ عارف شیخ کی طرف سے ونر احتشام کیانی کو خوبصورت اور قیمتی گھڑی جبکہ رنر اپ آصف کیانی کو تین ہزار نقد انعام الگ سے دیا گیا، ٹورنامنٹ میں 28 پلیئرز نے حصہ لیا،
اس موقع پر حریت رہنماء الطاف احمدبھٹ نے جیتنے والے کھلاڑیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ کھیل میں ہار جیت ہوتی ہے، مصروفیت کے اس دور میں اس طرح کی سرگرمیاں بہت ضروری ہیں، انہوں نے انڈور گیمز کے علاوہ آؤٹ ڈور گیمز کرانے کی بھی تجویز پیش کی، کشمیر جب پاکستان کا حصہ بنے گا تو سارے پانی پاکستان کے ہونگے، اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو بھارت کے خلاف تاریخی فتح دی ہے،ہمارے دشمن نے جو خواب دیکھے تھے وہ سارے چکنا چور ہو گئے، عسکری برتری کے ساتھ سیاسی برتری مسلمانوں کے لیے بہت بڑی فتح ہے،جس میں پاکستانی سپہ سالار جنرل عاصم منیر کی ولولہ انگیز قیادت میںبھارت کا بیانیہ تہس نہس ہوگیا ہے، پاکستان کی عسکری اور سیاسی قیادت کےمدبرانہ فیصلوں سے سفارتی سطح پر بھی ہم نے پوری دنیا میں اپنا لوہا منوا لیا،،پاکستان کے میڈیا نے بھی اس میں اپنا کردار ادا کیااورالیکٹرنک اور پرنٹ میڈیا نے ڈی جی آئی ایس پی آر جنرل احمدشریف اور وزیر اطلاعات عطا تارڑ کی قیادت میں اس تایخی فتح میں رنگ بھردیا،پوری قوم کو تاریخی فتح پر ایک بار پھر مبارک دیتا ہوں،
الطاف احمد بٹ مذاکرات کرنے ہوں تو کشمیر کے لئے کریں،ہمیں کشمیر کو فوکس کرنا چاہئے، ان کا مزید کہنا تھا کہ آج کے دور میں کھیلوں کی سرگرمیاں اہمیت رکھتی ہیں،اس طرح کی سرگرمیوں کو جاری رکھیں،اس موقع پر قائم مقام سیکرٹری این پی سی شیراز گردیزی نےمہمانوں کی آمد پر انکا شکریہ ادا کیا اور جیتنے والوں کھلاڑیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ این پی سی اپنے ممبران کی صحت و تفریح کیلئے ہمیشہ کوشاں رہتا ہے،صحافی اپنی پیشہ ورانہ سرگرمیوں کی وجہ سے تفریح سے محروم رہتے ہیں اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے این پی سی گاہے بگاہے اس طرح کی سرگرمیاں ترتیب دیتا رہتا ہے تاکہ اپنے ممبران کو تفریح کیساتھ انکے لئے خوشیوں بھرے لمحات پیدا کر سکے، اس موقع پرٹورنامنٹ کمیٹی کے ممبران سید ناظم نقوی، طارق قریشی اور ساجد محمود کو بھی میڈلز پہنائے گئے، اس موقع پر این پی سی کے سابق سیکرٹری فنانس صغیر چوہدری،سینئر صحافیوں زوریز آغا ،عارف شیخ سمیت صحافیوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔