
بھارت کی معروف ٹینس اسٹار اور پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی سابق اہلیہ ثانیہ مرزا اور بھارتی باولر محمد شامی کے حوالے سے کئی ہفتوں کے خبریں گردش کررہی ہیں ۔
بعض ذرائع کے مطابق بھارتی کرکٹر محمد شامی نے ثانیہ مرزا کو شادی کے آفر کى ہے۔ شعیب ملک سے علیحدگی کے بعد اب ہوسکتا ہے ثانیہ مرزا اور محمد شامی دونوں شادی کرلیں۔
یاد رہے محمد شامی کی بھی ایک دوسال قبل اپنی اہلیہ حسینہ جبین سے علیحدگی ہوئی تھی جس کے بعد دونوں کے درمیان تنازعہ بھی چلتا رہا ۔ حسینہ جو کی ماڈل رہ چکی ہے اور ایک بیٹی کی ماں ہے نے میڈیا میں شامی کیخلاف محاذ خاصا گرم کیا ہوا تھا ۔ وہ شامی کی کرکٹ کی صلاحیتوں پر بھی سوالات اٹھارہی تھیں ۔
محمد شامی اور ثانیہ مرزا حال ہی میں ایک ٹی وی شو میں ایک ساتھ مہمان بنے ۔ جس کے بعد دونوں کی شادی کے حوالے سے خبریں گردش کرتی رہیں ۔
یہ بھی یاد رہے شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے درمیان اس وقت علیحدگی ہوئی جب پاکستانی اداکارہ شعیب ملک کی زندگی میں آئی ۔ دونوں نے شادی کرلی اور ثانیہ بھارت میں ہیں
.