
این اے 51 سے پاکستان پیپلز پارٹی کے متحرک رہنما آصف شفیق ستی نے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے ملاقات کی،انہیں گورنرشپ ملنے پر مبارک باد دیتے ہوئے علاقائی سیاست اور مسائل پر بات چیت کی،اور کارکنان کی جانب سے مبارکباد کا پیغام بھی دیا ۔آصف شفیق ستی نے اپنے حلقہ بالخصوص کوٹلی ستیاں کے مسائل سے گورنر کو آگاہ کیا ۔جس پر گونر پنجاب نے علاقائی مسائل کے حل کی یقین دہانی بھی کرائی ۔
رہنما پیپلز پارٹی آصف شفیق ستی کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے رہنما کا گورنر بننا حقیقی معنوں میں کارکنوں کی عزت افزائی ہے ،گورنر شپ پورے پنڈی ڈویژن کے لیے سود مند ثابت ہو گی ۔گورنر کا کہنا تھا کہ بطور نمائندہ وفاق وہ اپنی بہترین صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر استحکام پاکستان وفاق پاکستان اور امن و بھائی چارے کیلئے اپنی بھر پو ر جدوجہد کرینگے۔
آصف شفیق ستی نے کارکن دوستی کی مثال قائم کرتے ہوئے کوٹلی ستیاں کی عوام اور بالخصوص پیپلزپارٹی کے کارکنوں کی جانب سے گورنر کو مبارک باد پیش کی ۔