
عید پر موسم اچھا رہے گا،تین سے چار جون کو ملک کے بالائی اور مغربی علاقوں میں بارش ہو گی ۔۔۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 3 سے 4 جون کے دوران بالائی علاقوں میں مغربی ہواوں کے داخل ہونے کے باعث گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیشگوئی ہے۔۔۔۔ عید کی تعطیلات کے دوران میدانی علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہےگا جب کہ چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بونیر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، کرک، بنوں، لکی مروت، کوہاٹ میں بارشوں کی پیشگوئی ہے ۔۔۔۔ اس کے علاوہ کشمیر، گلگت بلتستان، اسلام آباد، راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، گجرات ، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، شیخوپورہ، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، گوجرانوالہ، حافظ آباد میں بارشوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔۔۔جنوبی پنجاب کے بیشتر علاقے تیز ہواوں اور جھکٹر کی لپیٹ میں بھی رہ سکتےہیں ۔۔۔۔