
پاك ایجوكیشن انڈومنٹ فنڈ سب سے آگے ، ٹورزم ڈگری حاصل کرنے والے طلبہ میں اسكالر شپ اورچیكس تقسیم
پاك ایف كے پروگرام كے تحت ہاشو گروپ كے طلبہ كو پنتیس لاکھ روپے مالیت كے اسكالر شپس چیكس دیے گے ۔
اسلام آباد ۔۔ مقصود منتظر
پاكستان میں شعبہ سیاحت كی ترقی اور اس میں اعلی معیار كی ورک فورس كی تیاری كے لیے پاكستان ایجوكیشن انڈومنٹ فنڈ (پاك ایف) كی جانب سے خصوصی اسكالر شپس پروگرام شروع كیا گیا ہے۔ اس پروگرام كے تحت ہاشو اسکول آف ہاسپیٹیلٹی مینجمنٹ سے تعلیم حاصل كرنے والے طلبہ كو اسكالر شپس تقسیم كر دیے گے ۔

چین میں پاکستانی مالیاتی سافٹ ویئر سروس فراہم کرنےوالے ادارے کی بڑی سرمایہ کاری
اس حوالے سے كراچی كےمقامی ہوٹل میں ہونے والی پروقار تقریب منعقد ہوئی ۔ تقریب میں سینیٹر نسرین جلیل، ڈاكٹر ناصراكرام، ڈاكٹر ذاكی رشیدی،ملك شولفقار جی ایم پی سی كراچی،مراد شعیب خاب كمپنی سیكرٹری پاك ایف، ہاشو گروپ، اور پاك ایف كے دیگرعہدیدران ، طلبہ اور سیاحت كے شعبہ سے تعلق ركھنے والے افراد نے شركت كی۔
تقریب سے خطاب كرتے ہوئے مہمان خصوصی سینیٹر نسرین جلیل نے كہا كہ تعلیم ایک مضبوط اور ترقی پسند معاشرے کی بنیاد ہے۔پاك ایف اور ہاشو گروپ كی یہ شراکت داری اس عزم کی عکاس ہے کہ ہم اپنے نوجوانوں کو بہتر اور جدید تعلیم و تربیت كے تمام تر وسإئل اور كوششیں بروئے كار لا رہے ہیں ۔
پاك ایف کے نمائندوں نے ادارے كے مختلف اسكالر شپس پروگرام پر روشنی ڈالی ۔ان کا کہنا تھا کہ "ٹورازم اینڈ ہاسپیٹیلٹی اسکالرشپ پروگرام جیسے اقدامات کے ذریعے ہم پسماندہ علاقوں سے تعلق رکھنے والے ہونہار طلبہ کے لیے مالی رکاوٹوں کو دور کر رہے ہیں۔ ان فلی فنڈڈ اسکالرشپس کے ذریعے ہمارا مقصد پیشہ ورانہ مہارتوں سے آراستہ نوجوانوں کو تیار کرنا اور ان شعبہ جات میں ترقی کی راہیں ہموار کرنا ہے جن میں روزگار کے وسیع امکانات موجود ہیں۔پاكستان ایجوكیشن انڈومنٹ فنڈ وزارت وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت کے تحت کام کرنے والا ایک ادارہ ہے، جو پورے پاکستان میں شفاف، میرٹ پر مبنی اور شمولیتی تعلیم کو فروغ دینے کے لیے سرگرم ہے۔

گلیشئیر کا تحفظ نہ کیا تو خشک سالی پاکستان کا مقدر ہوگی
ہاشو اسکول آف ہاسپیٹیلٹی مینجمنٹ ، پاك ایف کا ایک اہم پارٹنر ہے، جو پاکستان کے پانچ بڑے شہروں میں واقع اپنے کیمپسز کے ذریعے عالمی معیار کے ڈپلومہ کورسز (لیول 4 سے لیول 7 تک) پیش کر رہا ہے۔
یہ پروگرامز دنیا کی ممتاز یونیورسٹیوں کے ساتھ منسلک چار سالہ ڈگری کا حصہ ہیں، جو پاکستان کی ہاسپیٹیلٹی انڈسٹری کے لیے ایک باصلاحیت افرادی قوت کی تیاری میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ تقریب كے اختتام پر مہمان خصوصی نے طلبہ کو اسکالرشپس چیكس سے نوازا۔ پروگرام كے تحت ہاشو گروپ كےطلبہ كو 3.5 ملین مالیت كے اسكالر شپس چیك تقسیم كیے گے ۔