
پاکستانی گداگر سعودیہ میں
انسدادِ انسانی سمگلنگ سرکل اسلام آباد نے کارروائی کرتے ہوئے عمرہ ویزے کی آڑ میں گداگروں کی سمگلنگ میں ملوث ملزم گرفتار کر لیا ۔۔۔۔ ملزم عادل کو چھاپہ مار کاروائی میں اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا جو عمرہ ویزہ کی آڑ میں انسانی سمگلنگ میں ملوث پایا گیا۔۔۔۔۔ ملزم نے بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دے کر خواتین کو عمرہ ویزے پر سعودی عرب بھجوایا۔ بعد ازاں مذکورہ خواتین مبینہ طور پر گداگری میں ملوث پائی گئیں ۔۔۔۔۔ مذکورہ خواتین نے ویزہ کی معیاد ختم ہونے کے باوجود 10 ماہ تک سعودی عرب قیام کیا، خواتین کی نشاندہی پر ملزم سردار محمد عادل کو گرفتار کیا گیا۔ ملزم کے ساتھ شریک دیگر ساتھیوں کے ملوث ہونے کا تعین کیا جا رہا ہے۔۔۔۔