
Women University of bagh
مظفرآباد ۔۔ آزاد کشمیر کے ضلع باغ کی ویمن یونیورسٹی میں اہم عہدے پر تعیناتی کردی گئی ۔

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر عبدالحمید کی سبکدوشی کے بعد ویمن یونیورسٹی باغ میں اس عہدے پر تعیناتی عمل میں لائی گئی ۔ صدرآزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے پروفیسر ڈاکٹر خواجہ فاروق احمد کو عبوری وائس چانسلر ویمن یونیورسٹی باغ تعینات کر دیا ۔
پروفیسر ڈاکٹر خواجہ فاروق، جامعہ آزادکشمیر مظفرآباد کے سابق عبوری وائس چانسلر رہے۔نوٹی فکیشن کے مطابق پروفیسر ڈاکٹر خواجہ فاروق پونچھ یونیورسٹی حویلی کہوٹہ کیمپس کے بانی ڈائریکٹر کی ذمہ داریاں بھی ادا کرتے رہیں گے۔